اُبَیّ بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "ہوا کو گالی مت دو۔ اگر اس میں کوئی ناپسندیدہ چیز دیکھو تو یہ دعا پڑھو: ﴿اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ هَذِهِ الرِّيحِ، وَخَيْرِ مَا فِيهَا وَخَيْرِ مَا أُمِرَتْ بِهِ، وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ هَذِهِ الرِّيحِ، وَشَرِّ مَا فِيهَا وَشَرِّ مَا أُمِرَتْ بِهِ﴾ (اے اللہ! ہم تجھ سے اس ہوا اور جو اس میں ہے اور جس کا اسے حکم دیا گیا ہے، کی بہتری مانگتے ہیں اور اے اللہ! ہم اس ہوا کے شر اور اس کے اندر جو شر ہے اور جس شر کا اسے حکم دیا گیا ہے، سے تیری پناہ مانگتے ہیں۔)" ترمذی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔
"ہوا کو گالی مت دو۔ اگر اس میں کوئی ناپسندیدہ چیز دیکھو تو یہ دعا پڑھو: ﴿اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ هَذِهِ الرِّيحِ، وَخَيْرِ مَا فِيهَا وَخَيْرِ مَا أُمِرَتْ بِهِ، وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ هَذِهِ الرِّيحِ، وَشَرِّ مَا فِيهَا وَشَرِّ مَا أُمِرَتْ بِهِ﴾ (اے اللہ! ہم تجھ سے اس ہوا اور جو اس میں ہے اور جس کا اسے حکم دیا گیا ہے، کی بہتری مانگتے ہیں اور اے اللہ! ہم اس ہوا کے شر اور اس کے اندر جو شر ہے اور جس شر کا اسے حکم دیا گیا ہے، سے تیری پناہ مانگتے ہیں۔)" ترمذی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔
اس باب کے کچھ اہم مسائل
پہلا مسئلہ: آندھی طوفان کو بُرا بھلا کہنے سے منع کیا گیا ہے۔
دوسرا مسئلہ: یہاں اس بات کی طرف رہنمائی کی گئی ہے کہ جب انسان کوئی ناپسندیدہ چیز کو دیکھے، تو فائدہ مند بات کرے۔
تیسرا مسئلہ: اس میں اس بات کی طرف رہنمائی کی گئی ہے کہ آندھی خود سے نہیں چلتی، بلکہ یہ اللہ کے حکم کی پابند ہوتی ہے۔
چوتھا مسئلہ: اس میں اس بات کی طرف رہنمائی کی گئی ہے کہ آندھی کو کبھی خیر اور کبھی شر کا حکم دیا جاتا ہے۔
مفت ایپ میں بھی
آف لائن ڈاؤن لوڈ · مکمل کتاب · آڈیو دروس
اگلا باب →
باب: اللہ تعالیٰ کا فرمان: ﴿وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ ناحق جہالت بھری بدگمانیاں کر رہے تھے اور کہتے تھے کہ کیا ہمیں بھی کسی چیز کا اختیار ہے؟ آپ کہہ دیں کہ کام کل کا کل اللہ کے اختیار میں ہے۔ یہ لوگ اپنے دلوں کے بھید آپ کو نہیں بتاتے۔ کہتے ہیں کہ اگر ہمیں کچھ بھی اختیار ہوتا، تو یہاں قتل نہ کیے جاتے۔ آپ کہہ دیں کہ گو تم اپنے گھروں میں ہوتے، پھر بھی جن کی قسمت میں قتل ہونا تھا، وہ تو مقتل کی طرف چل کھڑے ہوتے۔ اللہ تعالیٰ کو تمہارے سینوں کے اندر کی چیز کا آزمانا اور جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے، اس کو پاک کرنا تھا اور اللہ تعالیٰ سینوں کے بھید سے آگاہ ہے﴾ [سورہ آل عمران:154]۔
← پچھلا باب
باب: لفظ ﴿لَو﴾ 'اگر' استعمال کرنے کا حکم۔